المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إسحاق السبيعي، عن زيد باب: ابواسحاق سبیعی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5039
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، وحَبَّةُ الْعُرَنِيُّ، وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، أَنَّ عَلِيًّا، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نَاشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كُنْتُ وَلِيَّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ» فَقَامَ بَضْعَةَ عَشَرَ فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كُنْتُ وَلِيَّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيَّهُ»ترجمہ
سعید بن وہب، حبہ عرنی اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا کہ جس نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہو: ”جس کا میں ولی ہوں، علی اس کے ولی ہیں“، وہ گواہی دے۔ تو دس سے کچھ زائد آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں ولی ہوں، علی اس کے ولی ہیں۔“