المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إسحاق السبيعي، عن زيد باب: ابواسحاق سبیعی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5040
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَيَوَيْهِ، ثنا حَبِيبُ بْنُ حَبِيبٍ، أَخُو حَمْزَةَ الزَّيَّاتُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ذِي مَرٍّ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَا: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فَقَالَ: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ وأَعِنْ مَنْ أَعَانَهُ»ترجمہ
عمرو بن ذی مر اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے غدیر خم کے دن خطبہ دیا اور فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ، اور جو ان کی مدد کرے تو اس کی مدد فرما، اور جو ان کی اعانت کرے تو اس کی اعانت فرما۔“