المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمان المؤذن، عن زيد بن أرقم باب: ابوسلمان مؤذن کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي سَلْمَانَ الْمُؤَذِّنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ، النَّاسَ، أَنْشُدُ اللهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ اللهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ، فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا بِذَلِكَ قَالَ زَيْدٌ: «وَكُنْتُ أَنَا فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي»ترجمہ
ابوسلمان مؤذن، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا: میں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا کسی نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ تو بارہ بدری صحابہ کھڑے ہوئے اور اس کی گواہی دی۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اور میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے (یہ گواہی دینے میں تاخیر کر کے) چھپایا، تو میری بینائی جاتی رہی۔