المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمان المؤذن، عن زيد بن أرقم باب: ابوسلمان مؤذن کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4975
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا أَبُو سَلْمَانَ، أَنَّهُ «صَلَّى مَعَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ» ، فَقُلْتُ: أَوَهِمْتَ أُمْ عَمْدًا؟ فَقَالَ: بَلْ عَمْدًا، «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيَهَا»ترجمہ
ابوسلمان مؤذن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔ میں نے پوچھا: کیا یہ بھول سے ہوا یا جان بوجھ کر؟ تو انہوں نے کہا: بلکہ جان بوجھ کر، بیشک نبی کریم ﷺ اسی طرح (نماز جنازہ) پڑھا کرتے تھے۔