المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن دري الحضرمي، عن زيد بن أرقم باب: علی بن دری حضرمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4974
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ الرَّامَهُرْمُزِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَزْدِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا عَامِلًا عَلَى الْيَمَنِ، فَأُتِيَ بِرِكَازٍ فَأَخَذَ مِنْهُ الْخُمُسَ، وَدَفَعَ بَقِيَّتَهُ إِلَى صَاحِبِهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبَهُ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا عامل بنا کر بھیجا، تو ان کے پاس دفینہ (رکاز) لایا گیا، انہوں نے اس میں سے پانچواں حصہ لیا اور باقی اس کے مالک کو واپس کر دیا۔ یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ کو یہ بات پسند آئی۔