المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن وهب، عن زيد بن أرقم باب: زید بن وہب کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: نَاشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الَّذِي قَالَ لَهُ فَقَامَ سِتَّةَ عَشَرَ رَجُلًا فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» قَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: «فَكُنْتُ فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي، وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ دَعَا عَلَى مَنْ كَتَمَ»زید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ میں لوگوں کو قسم دے کر پوچھا کہ جس نے رسول اللہ ﷺ کو وہ بات کہتے سنا ہے جو آپ ﷺ نے ان کے بارے میں فرمائی، وہ کھڑا ہو۔ تو سولہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے (گواہی دینے میں تاخیر کر کے اسے) چھپایا، تو میری بینائی جاتی رہی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے خلاف بددعا کی تھی جو اسے چھپائے۔