المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن شماسة المهري، عن زيد بن ثابت باب: عبدالرحمن بن شماسہ مہری کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4915
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِمَاسَةَ، يُخْبِرُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكْتُبُ الْوَحْيَ فَقَالَ: «طُوبَى لِلشَّامِ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقُلْنَا: وَمَا ذَاكَ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ فَقَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ نَاشِرَةٌ أَجْنِحَتَهَا عَلَى الشَّامِ»ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس وحی لکھ رہے تھے کہ آپ ﷺ نے تین بار فرمایا: ”شام کے لیے خوشخبری ہے۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ایسا کیوں؟ فرمایا: ”بیشک فرشتوں نے اپنے پر شام پر پھیلا رکھے ہیں۔“