حدیث نمبر: 4873
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَرَ حُجْرَةً حَسِبَهُ بِحَصِيرٍ، فَصَلَّى فِيهَا فَسَمِعَ بِذَلِكَ قَوْمٌ، فَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَتَنَحْنَحُ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ: «مَا زَالَ بِكُمْ مَا رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِكُمْ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ، وَلَوْ كُتِبَتْ عَلَيْكُمْ مَا قُمْتُمْ بِهَا، فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ، فَإِنَّ أَفْضَلَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ»
ترجمہ

… سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے چٹائی سے ایک حجرہ سا بنا لیا، اور اس میں نماز پڑھنے لگے۔ کچھ لوگوں کو اس کا علم ہوا تو وہ بھی شامل ہونے کے لیے کھنکھارنے لگے۔ آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تمہارے اس عمل نے مجھے یہاں تک پہنچا دیا کہ مجھے خدشہ ہوا کہ یہ نماز تم پر فرض کر دی جائے گی، اور اگر یہ فرض ہو جاتی تو تم اسے قائم نہ رکھ پاتے۔ اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو، کیونکہ فرض نماز کے سوا آدمی کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہوتی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4873
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 143، حدیث 4892