❮
❯
حدیث نمبر: 4869
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ نَافِعِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يَشْتَدُّ نَفَسَهُ ويَعْرَقُ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَانِ، ثُمَّ يُسَرَّى عَنْهُ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرَغُ حَتَّى يَثْقُلَ، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ: «اقْرَأْ» فَأَقْرَأَهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ
ترجمہ

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس وحی لکھا کرتا تھا، اور آپ ﷺ کا سانس تیز ہو جاتا اور موتیوں جیسا شدید پسینہ آتا، پھر یہ کیفیت دور ہو جاتی۔ میں لکھتا اور آپ ﷺ مجھے لکھواتے، ابھی میں فارغ بھی نہ ہوتا کہ آپ ﷺ پر پھر گرانی طاری ہو جاتی۔ جب میں فارغ ہو جاتا تو آپ ﷺ فرماتے: ”پڑھو۔“ تو میں آپ ﷺ کو پڑھ کر سناتا، اگر اس میں کوئی کمی ہوتی تو آپ ﷺ اسے درست کروا دیتے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4869
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 142، حدیث 4888