المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الزناد، عن خارجة بن زيد بن ثابت باب: ابوزناد کی خارجہ بن زید بن ثابت سے روایات
حدیث نمبر: 4858
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْعَدَوِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلَهُ أَرْضًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَكَتَبَ لَهُ بِهَا، فَأَسْلَمَ، ثُمَّ أَتَى قَوْمَهُ، فَقَالَ لَهُمْ: أَسْلِمُوا، فَقَدْ جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ يُعْطِي عَطِيَّةَ مَنْ لَا يَخَافُ الْفَاقَةَ "ترجمہ
… ایک عرب آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے دو پہاڑوں کے درمیان کی زمین مانگی، تو آپ ﷺ نے اسے وہ زمین لکھ دی۔ وہ اسلام لے آیا، پھر اپنی قوم کے پاس آیا اور ان سے کہا: اسلام لے آؤ، میں تمہارے پاس اس شخص کی طرف سے آیا ہوں جو اس طرح عطیہ دیتا ہے جیسے اسے مفلسی کا کوئی خوف نہ ہو۔