المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن يزيد الخطمي، عن زيد بن ثابت باب: عبداللہ بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4788
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، {فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ} [النساء: ٨٨] قَالَ: كَانَ الْمُنَافِقُونَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتٍ، فَقَالَتْ طَائِفَةٌ: لَوَدِدْنَا أَنَّهُمْ بَرَزُوا لَنَا فَقَاتَلْنَاهُمْ، وَكَرِهَتْ طَائِفَةٌ ذَلِكَ حَتَّى عَلَتْ أَصْوَاتُهُمْ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِزَيْدٍ: " اكْتُبْهَا {فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا} [النساء: ٨٨] "ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آیتِ کریمہ ”تو تمہیں کیا ہو گیا کہ منافقوں کے بارے میں تم دو گروہ ہو گئے ہو“ کے بارے میں فرماتے ہیں: منافقین اور نبی کریم ﷺ کے صحابہ ایک گھر میں تھے، ایک گروہ نے کہا: ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہمارے سامنے آئیں تو ہم ان سے لڑیں، اور دوسرے گروہ نے اسے ناپسند کیا، یہاں تک کہ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں۔ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور زید سے فرمایا: ”یہ آیت لکھ لو: تو تمہیں کیا ہو گیا کہ منافقوں کے بارے میں تم دو گروہ ہو گئے ہو، حالانکہ اللہ نے انہیں ان کے اعمال کے سبب الٹا پھیر دیا ہے“ [سورۃ النساء: 88]۔