المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سعيد الخدري، عن زيد بن ثابت باب: ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطٍ لِبَنِي النَّجَّارِ وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ وَنَحْنُ مَعَهُ، قَالَ: «تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» ، قُلْنَا: نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، قَالَ: «تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ» قُلْنَا: نَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ قَالَ: «تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ» قَالُوا: نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ… ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بتایا، وہ کہتے ہیں: ایک بار رسول اللہ ﷺ بنو نجار کے ایک باغ میں تھے، آپ ﷺ اپنے خچر پر سوار تھے اور ہم آپ ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ ہم نے کہا: ہم قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھلے اور چھپے فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ ہم نے کہا: ہم کھلے اور چھپے فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ لوگوں نے کہا: ہم دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔