المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن زيد بن ثابت باب: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4766
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَدِمَ زَيْتٌ مِنَ الشَّامِ، فَاشْتَرَيْتُ مِنْهُ أَبْعِرَةً وَفَرَغْتُ مِنْ شِرَائِهَا، فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَأْرَبَحَنِي بِهَا رِبْحًا، فَبَسَطْتُ يَدِي لِأُبَايِعَهُ فَإِذَا رَجُلٌ أَخَذَ يَدِي مِنْ خَلْفِي، فَنَظَرْتُ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ: «لَا تَبِعْهُ حَتَّى تَنْقُلَهُ إِلَى رَحْلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ»ترجمہ
… میں نے اس سے چند اونٹ خریدے اور خریداری مکمل کی، پھر ایک آدمی میرے پاس آیا اور مجھے اچھا نفع دیا، میں نے اس سے سودا کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو میرے پیچھے سے کسی نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے دیکھا تو وہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”اسے اس وقت تک مت بیچو جب تک اپنے ٹھکانے پر منتقل نہ کر لو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اسی کا حکم دیا تھا۔“