المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن أبي طلحة باب: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4715
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: انْصَرَفْتُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ، نَعُودُهُ فَوَجَدْنَا تَحْتَهُ نَمَطًا فِيهِ صُوَرٌ فَلَمَّا جَلَسْنَا قَالَ: انْزِعُوا هَذَا عَنَّا، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: «أَمَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ الصُّوَرِ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ أَوْ ثَوْبًا فِيهِ رَقْمٌ» ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي أَكْرَهُهُ، فَنَزَعَهُترجمہ
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے ساتھ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گیا۔ ہم نے دیکھا کہ ان کے نیچے ایک تصویر والا قالین بچھا ہوا ہے۔ جب ہم بیٹھے تو انہوں نے کہا: اسے ہمارے نیچے سے ہٹا دو۔ عثمان نے ان سے کہا: کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کو تصویروں سے منع کرتے نہیں سنا، سوائے اس کے جو کپڑے پر نقش ہو؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن مجھے یہ ناپسند ہے۔ چنانچہ اسے ہٹا دیا گیا۔