المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ركانة بن عبد يزيد بن هاشم بن المطلب بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر " وأمه بنت العجلان، من بني سعد بن ليث بن بكر بن كنانة، يقال: إنه بقي إلى زمن عثمان بن عفان رضي الله عنهما " باب: سیدنا رکانہ بن عبدیزید بن ہاشم بن مطلب بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر رضی اللہ عنہ (ان کی والدہ بنت العجلان، بنو سعد بن لیث بن بکر بن کنانہ سے تھیں، کہا جاتا ہے کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور تک زندہ رہے)
حدیث نمبر: 4599
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ قَالَ: لَقِيتُ رَجُلًا بِمَكَّةَ مِنْ أَهْلِ عَسْقَلَانَ يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْحَسَنِ، فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنِ ابْنِ رُكَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رُكَانَةَ صَارَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَرَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رُكَانَةُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «فَرْقُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ الْعَمَائِمُ عَلَى الْقَلَانِسِ»ترجمہ
…رکانہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے کشتی لڑی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں پچھاڑ دیا۔ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق یہ ہے کہ ہم ٹوپیوں پر عمامے باندھتے ہیں۔“