المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن الغاز الجرشي ويقال ابن عمرو " وهو جد هشام بن الغاز " باب: سیدنا ربیعہ بن غاز جرشی رضی اللہ عنہ، انہیں ابن عمرو بھی کہا گیا ہے، اور یہ ہشام بن غاز کے دادا ہیں
حدیث نمبر: 4581
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيَّ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنِ اسْتَقَمْتُمْ، وحَافِظُوا عَلَى الْوُضُوءِ، فَإِنَّ خَيْرَ عَمَلِكُمُ الصَّلَاةُ، وتَحَفَظُّوا مِنَ الْأَرْضِ فَإِنَّهَا أُمُّكُمْ، وَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ عَامِلٍ عَلَيْهَا خَيْرًا أَوْ شَرًّا إِلَّا وَهِي مُخْبِرَةٌ»ترجمہ
سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدھے رہو، اور اگر تم سیدھے رہو تو کتنا اچھا ہے، اور وضو کی حفاظت کرو، کیونکہ تمہارا سب سے بہتر عمل نماز ہے، اور زمین سے بچ کر رہو کیونکہ وہ تمہاری ماں ہے، اور کوئی شخص اس پر کوئی اچھا یا برا عمل نہیں کرتا مگر وہ اس کی خبر دے گی۔“