حدیث نمبر: 4561
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَارِي فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ أَوَيْتُ إِلَى بَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَتُّ عِنْدَهُ، فَلَا أَزَالُ أَسْمَعُهُ يَقُولُ: «سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ رَبِّي» حَتَّى أَمَلُّ أَوْ تَغْلِبَنِي عَيْنِي فَأَنَامُ، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: «يَا رَبِيعَةُ سَلْنِي فَأُعْطِيَكَ» قُلْتُ: أَنْظِرْنِي حَتَّى أَنْظُرَ، وتَذَكَرْتُ أَنَّ الدُّنْيَا فَانِيَةٌ مُنْقَطِعَةٌ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَسْأَلُكَ أنْ تَدْعُوَ اللهَ أَنْ يُجَنِّبَنِي مِنَ النَّارِ وَيُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «مَنْ أَمَرَكَ بِهَذَا؟» قُلْتُ: مَا أَمَرَنِي بِهِ أَحَدٌ، وَلَكِنِّي عَلِمْتُ أَنَّ الدُّنْيَا مُنْقَطِعَةٌ فَانِيَةٌ وَأَنْتَ مِنَ اللهِ بِالْمَكَانِ الَّذِي أَنْتَ بِهِ أَحْبَبْتُ أنْ تَدْعُوَ اللهَ قَالَ: «إِنِّي فَاعِلٌ، فَأَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ»
ترجمہ

سیدنا ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں دن میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت کرتا تھا، اور جب رات ہوتی تو رسول اللہ ﷺ کے دروازے پر جا کر آپ ﷺ کے پاس رات گزارتا، تو میں مسلسل آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنتا: ”سبحان اللہ، سبحان ربي“ یہاں تک کہ میں تھک جاتا یا میری آنکھ پر نیند غالب آ جاتی اور میں سو جاتا۔ ایک دن آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ربیعہ! مجھ سے مانگو، میں تمہیں دوں گا۔“ میں نے عرض کیا: مجھے مہلت دیں تاکہ میں سوچ لوں، اور مجھے یاد آیا کہ دنیا فانی اور ختم ہونے والی ہے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے جہنم سے بچائے اور جنت میں داخل کرے۔ رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے، پھر فرمایا: ”تمہیں یہ کس نے سکھایا؟“ میں نے عرض کیا: مجھے کسی نے نہیں سکھایا، لیکن مجھے معلوم ہے کہ دنیا ختم ہونے والی اور فانی ہے، اور آپ اللہ کے نزدیک جس مقام پر ہیں، اس کی وجہ سے میں نے چاہا کہ آپ اللہ سے دعا کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں یہ ضرور کروں گا، لیکن تم کثرتِ سجود سے میری مدد کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4561
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 57، حدیث 4576