المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رفاعة بن عرابة الجهني، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: سیدنا رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ سے روایت
حدیث نمبر: 4544
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ - قَالَ أَبُو مُوسَى: هَكَذَا قَالَ مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ وَهُوَ ابْنُ عَرَابَةَ - أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْكَدِيدِ - أَوْ قَالَ بِقُدَيْدٍ - جَعَلَ رِجَالٌ مِنَّا يَسْتَأْذِنُونَ إِلَى أَهَالِيهِمْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْذَنُ لَهُمْ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ ،ترجمہ
سیدنا رفاعہ بن عرابہ رضی اللہ عنہ - ابوموسیٰ کہتے ہیں: معاذ بن ہشام نے اسی طرح کہا، اور وہ ابن عرابہ ہیں - فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آ رہے تھے یہاں تک کہ جب ہم کدید - یا فرمایا: قدید - کے مقام پر پہنچے تو ہم میں سے کچھ لوگ اپنے گھر والوں کی طرف جانے کی اجازت مانگنے لگے، تو رسول اللہ ﷺ انہیں اجازت دیتے رہے - پھر راوی نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔