المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب البيان في نسخ ذلك ورجوع ابن عباس عن الصرف، ونهيه عنه رضي الله عنه باب: اس حکم کے منسوخ ہونے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بیع صرف سے رجوع کرنے اور اس سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 452
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي ثُبَيْتٍ الرَّاسِبِيِّ، وَغَالِبٍ الْقَطَّانِ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ، عَنِ الدِّرْهَمِ بِالدِّرْهَمَيْنِ يَدًا بِيَدٍ، قَالَ: «لَا أَرَى بِمَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ بَأْسًا» ثُمَّ قَدِمْتُ مَكَّةَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ وَقَدْ «نَهَى عَنْهُ»ترجمہ
ابوالجوزاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف (سکوں کی تبدیلی) کے بارے میں پوچھا، ایک درہم کو دو درہموں کے بدلے ہاتھوں ہاتھ (بیچنے کے بارے میں)، تو انہوں نے فرمایا: ”جو کچھ ہاتھوں ہاتھ ہو اس میں مجھے کوئی حرج نظر نہیں آتا۔“ پھر میں اگلے سال مکہ آیا تو وہ اس سے منع کر چکے تھے۔