المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رويفع بن ثابت الأنصاري باب: سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4473
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ، قَالَا: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، قَالَ: فَتَحْنَا حِصْنًا وَمَعَنَا رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ فِي غَزْوَةَ جَرْبَةَ، فَأَتَى عَلَيْنَا رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ لَنَا: مَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ مِنْ هَذَا السَّبْيِ فَلَا يَطَأْهَا حَتَّى تَحِيضَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أنْ يَسْقِيَ مَاءَهُ وَلَدَ غَيْرِهِ»ترجمہ
حنش صنعانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے غزوہ جربہ میں ایک قلعہ فتح کیا اور سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے ساتھ تھے، تو سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور فرمایا: تم میں سے جسے بھی ان قیدیوں میں سے کوئی (عورت) ملے وہ اس سے مباشرت نہ کرے یہاں تک کہ اسے حیض آ جائے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”کسی آدمی کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنا پانی کسی دوسرے کی اولاد کو دے۔“