المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رويفع بن ثابت الأنصاري باب: سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4472
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَالْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ زِيَادٍ الْمِنْقَرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ رُوَيْفِعٍ، مِنْ أَهْلِ مِصْرَ وَكَانَ يُؤَمَّرُ عَلَى السَّرَايَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِيَّايَ وَالْغُلُولَ وَالرَّجُلَ يَنْكِحُ الْمَرْأَةَ قَبْلَ أنْ يُقْسَمَ الْفَيْءُ، ثُمَّ يَرُدُّهَا إِلَى الْمَغْنَمِ، وَيَلْبَسُ الثَّوْبَ حَتَّى يَخْلُقَ ثُمَّ يَرُدَّهُ إِلَى الْمَغْنَمِ»ترجمہ
امام حسن (بصری) رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے ثابت بن رویفع رضی اللہ عنہ نے، جو اہلِ مصر میں سے تھے اور دستوں کے امیر مقرر کیے جاتے تھے، بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”خیانت سے بچو، اور اس شخص سے بھی جو مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے کسی (قیدی) عورت سے صحبت کر لے، پھر اسے غنیمت میں واپس کر دے، اور جو کپڑا پرانا ہونے تک پہنے پھر اسے غنیمت میں واپس کر دے۔“