المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن قيس، عن رافع باب: حنظلہ بن قیس کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4321
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي حَنْظَلَةُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نُكْرِيَ أَرْضَنَا» وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ وَكُنَّا نُكْرِي أَرْضَنَا عَلَى الرُّبُعِ وَاللَّامَعْلُومَةِ فَرُبَّمَا هَلَكَ ذَا وَسَلِمَ ذَاترجمہ
حنظلہ بن قیس رحمہ اللہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنی زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔“ اس زمانے میں سونا چاندی رائج نہ تھا، اور ہم اپنی زمین چوتھائی حصے اور غیر متعین حصے کے عوض کرایہ پر دیتے تھے، تو کبھی یہ ضائع ہو جاتا اور وہ بچ جاتا۔