المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن قيس، عن رافع باب: حنظلہ بن قیس کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4320
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: «كُنَّا نُكْرِي الْأَرْضَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَبِيعِ السَّاقِي وَالْمَاذِيَانَاتِ وَطَائِفَةٍ مِنَ التِّبْنِ، فَكَرِهَ ذَلِكَ النَّبِيُّ»ترجمہ
حنظلہ بن قیس رحمہ اللہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں زمین، سیراب کرنے والی نہر اور نالوں کے کنارے اور بھوسے کے ایک حصے کے عوض کرایہ پر دیتے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے اسے ناپسند فرمایا۔“