المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع مولى بن عمر، عن رافع باب: نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4307
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّهُ لَمْ يَزَلْ يُكْرِي أَرْضَهُ حَتَّى بَلَغَهُ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ فَتَرَكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ أَنْ يُكْرِيَهَا»ترجمہ
نافع رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمین کرایہ پر دیتے رہے، یہاں تک کہ انہیں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی حدیث پہنچی، تو وہ ان کے پاس گئے اور ان سے پوچھا، انہوں نے بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے زمین کرایہ پر دینا چھوڑ دیا۔