المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع مولى بن عمر، عن رافع باب: نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4306
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، أَنَا أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ طَاوُسٍ إِلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَسَأَلَهُ طَاوُسٌ عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ فَقَالَ: «كُنَّا نُعْطِي الْأَرْضَ بِالنِّصْفِ وَالثُّلُثِ عَلَى مَا فِي الرَّبِيعِ وَعَلَى مَا فِي الْبَعْلِ فَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ» ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ضَرَبَ طَاوُسٌ عَلَى يَدَيَّ فَقَالَ: إِنْ كَانَتْ لَكَ أَرْضٌ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ -ترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں طاؤس کے ساتھ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، تو طاؤس نے ان سے زمین کرایہ پر دینے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”ہم زمین کا کچھ حصہ نہری اور بارانی پیداوار کے آدھے یا تہائی کے عوض دیتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرما دیا۔“ جب طاؤس واپس ہوئے تو انہوں نے میرے ہاتھ پر تھپکی دی اور کہا: اگر تمہاری کوئی زمین ہو تو... اور پھر پوری حدیث بیان کی۔