❮
❯
حدیث نمبر: 4228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا رِفَاعَةُ بْنُ هُرَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَدِّي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جِئْتُ أَنَا وَعَمِّي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُرِيدُ بَدْرًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرَجَ مَعَكَ فَجَعَلَ يَقْبِضُ يَدَهُ وَيَقُولُ: «إِنِّي أَسْتَصْغِرُكَ وَلَا أَدْرِي مَا تَصْنَعُ إِذَا لَقِيتَ الْقَوْمَ» ، فَقُلْتُ: أَتَعَلَّمُ أَنْ أَرْمِيَ مَنْ رَمَى؟، فَرَدَّنِي
ترجمہ

رفاعہ بن حریر رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے میرے دادا نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے بتایا، وہ (رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: میں اور میرے چچا نبی کریم ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپ بدر کا ارادہ رکھتے تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی آپ کے ساتھ نکلنا چاہتا ہوں، تو آپ اپنا ہاتھ سمیٹنے لگے اور فرمانے لگے: ”میں تمہیں چھوٹا سمجھتا ہوں، اور مجھے معلوم نہیں کہ جب تم دشمن سے ملو گے تو کیا کرو گے۔“ میں نے عرض کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ جو بھی تیر چلائے میں اسے (جواباً) تیر مار سکتا ہوں؟ (پھر بھی) آپ نے مجھے واپس بھیج دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4228
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 240، حدیث 4243