المعجم الكبير للطبراني
باب الذال— حرف ذال سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذو اليدين ويقال اسمه الخرباق " ويكنى أبا العريان " باب: سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہ، کہا گیا ہے کہ ان کا نام خرباق تھا اور کنیت ابوالعریان تھی
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ الْقُرْدُوسِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَحَدَّثَهُ، قَالَ: قَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: «يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَلَيْسَ أَمَرَكُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَصْبِرُوا حَتَّى تَلَقَّوْهُ؟»ترجمہ
عبدالعزیز بن صہیب بیان کرتے ہیں: میں حسن (بصری) کے ساتھ تھا کہ ایک شخص ان کے پاس سے گزرا اور انہیں یہ حدیث سنائی: ذوالیدین نے کہا: ”اے گروہ انصار! کیا رسول اللہ ﷺ نے تمہیں یہ حکم نہیں دیا تھا کہ صبر کرو یہاں تک کہ تم ان سے ملو؟“