المعجم الكبير للطبراني
باب الذال— حرف ذال سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذؤيب بن قبيصة الخزاعي أبو قبيصة بن ذؤيب الفقيه باب: سیدنا ذؤیب بن قبیصہ خزاعی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوقبیصہ بن ذؤیب الفقیہ
حدیث نمبر: 4197
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الشِّبَامِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ ذُؤَيْبٍ الْخُزَاعِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِبَدَنَةٍ فَقَالَ: «إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَخَشِتَ مَوْتَهَا فَانْحَرْهَا، ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ اضْرِبْ بِهَا صَفْحَتَهَا وَلَا تَطْعَمْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ وَاقْسِمْهَا»ترجمہ
سیدنا ذؤیب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ساتھ ایک قربانی کا اونٹ بھیجا اور فرمایا: ”اگر اس میں سے کوئی زخمی ہو جائے اور تمہیں اس کے مرنے کا خدشہ ہو تو اسے ذبح کر دینا، پھر اس کی جوتی اس کے خون میں ڈبو کر اس کے پہلو پر مار دینا، اور نہ تم اس میں سے کھانا، نہ تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی، بلکہ اسے تقسیم کر دینا۔“