المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن سعيد بن العاص رضي الله عنه باب: سیدنا خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4101
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: «مَنْ مَرَرْتَ بِهِ مِنَ الْعَرَبِ فَسَمِعْتَ فِيهِمُ الْأَذَانَ فَلَا تَعْرِضْ لَهُ، وَمَنْ لَمْ تَسْمَعْ فِيهِمُ الْأَذَانَ فَادْعُهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ لَمْ يُجِيبُوا فَجَاهِدْهُمْ»ترجمہ
سیدنا خالد بن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”تم عربوں میں سے جس قبیلے کے پاس سے گزرو اور ان میں اذان سنو تو انہیں چھیڑو نہیں، اور جن میں اذان نہ سنو تو انہیں اسلام کی دعوت دو، اگر وہ قبول نہ کریں تو ان سے جہاد کرو۔“