المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن عرفطة العذري " وعذرة من قضاعة وكان خليفة سعد بن أبي وقاص على الكوفة ثم استعمله زياد على الكوفة " باب: سیدنا خالد بن عرفطہ عذری رضی اللہ عنہ (عذرہ قبیلہ قضاعہ سے تھا، آپ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے نائب تھے، پھر زیاد نے بھی آپ کو کوفہ پر عامل بنایا)
حدیث نمبر: 4090
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدٍ، وَهُوَ يَقُولُ لِخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ؟» قَالَ: نَعَمْترجمہ
عبداللہ بن یسار بیان کرتے ہیں: انہوں نے سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کو خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے سنا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جسے اس کے پیٹ نے موت دی، اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا“؟ خالد نے کہا: ہاں۔