المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو محمد الحضرمي، عن أبي أيوب باب: ابومحمد حضرمی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُعَلِّمُكَ يَا أَبَا أَيُّوبَ؟» قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: «تَقُولُ حِينَ تُصْبِحُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ لَا شَرِيكَ لَهُ عَشْرًا، فَمَا قَالَهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ عَشَرَ مِرَارٍ إِلَّا كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَإِلَّا حَطَّ بِهَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِلَّا كُنَّ أَفْضَلَ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَنْ يَعْتِقَ عَشَرَةً، وَلَا قَالَهَا حِينَ يُمْسِي إِلَّا كَتَبَ اللهُ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ»سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوایوب! کیا میں تمہیں ایک بات نہ سکھاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب صبح کرو تو دس مرتبہ کہو: 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اس کا کوئی شریک نہیں'۔ کوئی مسلمان بندہ یہ دس مرتبہ نہیں کہتا مگر اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، اور اس کی دس برائیاں مٹا دیتا ہے، اور یہ کلمات اللہ کے نزدیک قیامت کے دن دس غلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہوں گے، اور جو شخص شام کے وقت یہ کلمات کہے، اسے بھی اسی طرح کا اجر ملے گا۔“