المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سورة ابن أخي أبي أيوب، عن أبي أيوب باب: ابوسورہ، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے بھتیجے، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 4058
وَعَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ؟ فَقَالَ: " يَوْمَانِ وَلَيْلَةٌ: يَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمُ النَّحْرِ، وَالْوِتْرُ: لَيْلَةُ النَّحْرِ لَيْلَةُ جَمْعٍ "ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے 'شفع' اور 'وتر' کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(شفع سے مراد) دو دن اور ایک رات ہیں: یومِ عرفہ اور یومِ نحر، اور 'وتر' سے مراد نحر کی رات، یعنی مزدلفہ (جمع) کی رات ہے۔“