المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن حنين، عن أبي أيوب باب: عبداللہ بن حنین کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُنَيْنٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ اخْتَلَفَا فِي الْمُحْرِمِ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْمَاءِ مِنْ غَيْرِ جَنَابَةٍ فَأَرْسَلَانِي إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَهُوَ فِي بَعْضِ مِيَاهِ مَكَّةَ أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ فَجِئْتُهُ فَوَجَدْتُ أَبَا أَيُّوبَ بَيْنَ الْقَرْنَيْنِ يَغْسِلُ رَأْسَهُ قَدْ سَتَرَ بِثَوْبٍ، فَسَأَلْتُهُ «فَطَأْطَأَ الثَّوْبَ بِيَدِهِ حَتَّى بَدَا رَأْسُهُ، ثُمَّ حَرَّكَ رَأْسَهُ وَشَعْرَهُ بِيَدَيْهِ، فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ فِي شَعْرِهِ وَأَدْبَرَ» ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ وَهُوَ مُحْرِمٌ. قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهِمْ فَأَخْبَرْتُهُمْابراہیم بن عبداللہ بن حنین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ کیا محرم جنابت کے بغیر اپنا سر پانی سے دھو سکتا ہے، تو ان دونوں نے مجھے ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، جو مکہ کے کسی پانی کے مقام پر تھے، کہ میں ان سے یہ مسئلہ پوچھوں۔ میں ان کے پاس آیا تو میں نے ابوایوب رضی اللہ عنہ کو کنویں کے دونوں ستونوں کے درمیان اپنا سر دھوتے پایا جبکہ وہ کپڑے سے پردہ کیے ہوئے تھے، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے کپڑا نیچے کیا یہاں تک کہ ان کا سر ظاہر ہو گیا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنا سر اور بال ملے، اپنے ہاتھ اپنے بالوں میں آگے لے گئے اور پیچھے لائے، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو احرام کی حالت میں اسی طرح غسل کرتے دیکھا تھا۔ ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر میں ان کے پاس واپس گیا اور انہیں بتایا۔