المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن حنين، عن أبي أيوب باب: عبداللہ بن حنین کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَمَارَى ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ، فِي غَسْلِ الْمُحْرِمِ رَأْسَهِ، فَأَرْسَلُونِي إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَغْتَسِلُ بَيْنَ قَرْنَيْ بِئْرٍ، فَلَمَّا رَآنِي ضَمَّ الثَّوْبَ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: أَرْسَلَنِي ابْنُ أَخِيكَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَيْكَ يَسْأَلُكَ كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ «فَصَبَّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ» فَقَالَ: هَكَذَا، وَقَالَ: بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ أَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍعبداللہ بن حنین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا محرم کے سر دھونے کے بارے میں اختلاف ہو گیا، تو انہوں نے مجھے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو وہ کنویں کے دونوں ستونوں کے درمیان غسل کر رہے تھے، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو اپنی طرف کپڑا سمیٹ لیا، تو میں نے عرض کیا: آپ کے بھتیجے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے کہ آپ سے پوچھوں: آپ نے رسول اللہ ﷺ کو احرام کی حالت میں اپنے سر پر پانی ڈالتے کیسے دیکھا تھا؟ تو انہوں نے اپنے سر پر پانی ڈالا اور فرمایا: اس طرح، اور اپنے ہاتھ اپنے سر پر رکھ کر تین بار آگے سے پیچھے لے گئے۔