حدیث نمبر: 3871
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: كَانَ أَبُو رُهْمٍ، يُحَدِّثُ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ جَاءَ اللهَ يَعْبُدُهُ وَلَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَقَامَ الصَّلَاةَ، وَآتَى الزَّكَاةَ، وَصَامَ رَمَضَانَ، وَاجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ، فَإِنَّ لَهُ الْجَنَّةَ» ، فَسَأَلُوهُ وَمَا الْكَبَائِرُ؟ فَقَالَ: «الْإِشْرَاكُ بِاللهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الْمُسْلِمَةِ، وَفِرَارٌ يَوْمَ الزَّحْفِ»
ترجمہ

سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ کی عبادت کرتا ہوا اس کے پاس آئے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز قائم کرے، زکاۃ دے، رمضان کے روزے رکھے اور کبیرہ گناہوں سے بچے، تو اس کے لیے جنت ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: کبیرہ گناہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، کسی مسلمان جان کو قتل کرنا، اور جنگ کے دن بھاگ جانا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3871
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 129، حدیث 3886