المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو رهم السماعي، عن أبي أيوب الأنصاري باب: ابورہم سماعی کی سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3870
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ح، وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي، قَالَا: ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، ثنا أَبُو رُهْمٍ السَّمَاعِيُّ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَحَدٌ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا، وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» ، وَسَأَلُوهُ مَا الْكَبَائِرُ؟ فَقَالَ: «الْإِشْرَاكُ بِاللهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الْمُسْلِمَةِ، وَفِرَارٌ يَوْمَ الزَّحْفِ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص ایسا نہیں جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز قائم کرے، زکاۃ دے، رمضان کے روزے رکھے اور کبیرہ گناہوں سے بچے، مگر اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: کبیرہ گناہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، کسی مسلمان جان کو قتل کرنا، اور جنگ کے دن میدان سے بھاگ جانا۔“