المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو رهم السماعي، عن أبي أيوب الأنصاري باب: ابورہم سماعی کی سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3869
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ مَطِيرٍ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ الْجُرْهُمِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ حِينَ يُصْبِحُ عَشْرَ مَرَّاتٍ كَتَبَ اللهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ عِدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ وأُجِيرَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي كَانَ مِثْلَ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ کہے: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر، تو اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور یہ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہو جاتی ہیں، اور وہ شیطان سے محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور جو شام کے وقت کہے وہ بھی اسی طرح ہے۔“