حدیث نمبر: 387
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَأَنَا مَعَهُ، فَعَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ، فَقَالَ: «كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ الْيَهُودِ» قَالَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ: مَاتَ فَمُهُ؟ فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ مَاتَ، فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ، فَنَزَعَ قَمِيصَهُ فَأَلْبَسَهُ إِيَّاهُ
ترجمہ

…سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ عبداللہ بن ابی (سلول) کی اس بیماری میں عیادت کے لیے نکلے جس میں وہ فوت ہوا، اور میں آپ ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ ﷺ نے اس میں موت کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”میں تمہیں یہودیوں سے محبت رکھنے سے منع کیا کرتا تھا۔“ اسعد بن زرارہ نے کہا: کیا وہ اپنی بات پر اڑا رہ کر مر گیا؟ جب وہ فوت ہو گیا تو اس کا بیٹا عبداللہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: عبداللہ (میرا والد) فوت ہو گیا ہے، مجھے اپنی قمیص دے دیجیے تاکہ میں اسے اس میں کفن دوں۔ تو آپ ﷺ نے اپنی قمیص اتار کر انہیں دے دی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 387
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 163، حدیث 390