المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن أبي أيوب باب: عبداللہ بن عمر کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3860
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زِيدَانَ الْبَجَلِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا حَمْزَةُ بْنُ عَوْنٍ الْمَسْعُودِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، ثنا عُمَرُ بْنُ مِسْكِينٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سَمِعْتُهُ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي، وذُنُوبِي كُلَّهَا اللهُمَّ وانْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ، وَالْأخْلَاقِ، وَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ شَيْئَهَا إِلَّا أَنْتَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے تمہارے نبی ﷺ کے پیچھے جتنی بھی نماز پڑھی، ہر بار نماز سے فارغ ہوتے وقت آپ ﷺ کو یہ کہتے سنا: ”اے اللہ! میری خطا اور میرے تمام گناہ بخش دے، اے اللہ! مجھے سنبھال، اور میری کمی پوری کر، اور مجھے رزق دے، اور مجھے نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی ہدایت دے، بے شک تیرے سوا کوئی ان کی طرف ہدایت نہیں دے سکتا اور نہ ان کی برائی کو دور کر سکتا ہے۔“