المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن سمرة، عن أبي أيوب باب: جابر بن سمرہ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3859
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ، قَالُوا: ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ أَصَابَ مِنْهُ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ إِلَيْنَا، فَأُتِينَا بِطَعَامٍ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا، فَقُلْتُ لِلْمَرْأَةِ: لَا تَعْجَلِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «إِنَّ هَذِهِ الْبَقْلَةَ وَأَنَا أَكْرَهُ رِيحَهَا» ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ فِيهِ يَا رَسُولَ اللهِترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: پھر نبی کریم ﷺ نے کھانا ہماری طرف بھیجا، تو ہمارے پاس ایسا کھانا لایا گیا جس میں سے آپ ﷺ نے کچھ نہ کھایا تھا، تو میں نے گھر کی عورت سے کہا: جلدی نہ کرو، پھر میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ترکاری ہے اور مجھے اس کی بو ناپسند ہے۔“ تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جس چیز کو آپ نے ناپسند کیا میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں۔