المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند أسامة بن زيد رضي الله عنه باب: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 383
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، فَصَارَ إِلَى الْمَضِيقِ، فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَجَعَلَ يَتَوَضَّأُ وَأُسَامَةُ يَصُبُّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الصَّلَاةَ، قَالَ: «الْمُصَلَّى أَمَامَكَ»ترجمہ
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ وہ عرفہ کی شام نبی کریم ﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے، پھر نبی کریم ﷺ تنگ راستے میں پہنچے تو اپنی سواری بٹھا کر قضائے حاجت کی، پھر آئے اور وضو کرنے لگے جبکہ اسامہ پانی ڈال رہے تھے، تو اسامہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! نماز کا وقت ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کی جگہ تمہارے آگے ہے۔“