❮
❯
حدیث نمبر: 3805
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَزِيزٍ الْأَيْلِيُّ، ثنا سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ، عَنْ عَقِيلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِي خَالَتُهُ وَخَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ - فَوَجَدَ عِنْدَهَا ضَبًّا مَحْنُوذًا قَدِمَتْ بِهِ أُخْتُهَا حُفَيْدَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ، فَقَدَّمَتِ الضَّبَّ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ قَلَّمَا يُقَدِّمُ يَدَهُ لِطَعَامٍ حَتَّى يُحَدَّثَ بِهِ وَيُسَمَّى لَهُ، فَأَهْوَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ إِلَى الضَّبِّ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ النِّسْوَةِ الْحُضُورِ: أَخْبِرْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدَّمْتُنَّ لَهُ، قُلْنَ: هُوَ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللهِ، فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: أَحَرَامٌ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا، وَلَكِنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ» ، قَالَ خَالِدٌ: فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْظُرُ وَلَمْ يَنْهَنِي .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی زوجہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئے - وہ ان کی (یعنی خالد کی) اور ابن عباس کی خالہ تھیں - تو ان کے پاس بھنی ہوئی گوہ پائی جو ان کی بہن حفیدہ بنت حارث نجد سے لائی تھیں، انہوں نے وہ گوہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کی، اور آپ ﷺ کم ہی کسی کھانے کی طرف ہاتھ بڑھاتے تھے جب تک آپ کو اس کے بارے میں بتا نہ دیا جاتا اور اس کا نام نہ لیا جاتا۔ رسول اللہ ﷺ نے گوہ کی طرف ہاتھ بڑھایا تو وہاں موجود عورتوں میں سے ایک عورت نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو بتاؤ کہ تم نے آپ کے سامنے کیا پیش کیا ہے۔ عورتوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ گوہ ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا گوہ حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن یہ میری قوم کی سرزمین میں نہیں پایا جاتا، اس لیے مجھے اس سے کراہت آتی ہے۔“ خالد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر میں نے اسے اپنی طرف کھینچا اور کھا لیا جبکہ رسول اللہ ﷺ دیکھ رہے تھے اور مجھے منع نہ فرمایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3805
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 108، حدیث 3820