المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن عبد الرحمن، عن خباب باب: عمرو بن عبدالرحمن کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3681
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، ثنا كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ الْعَطَّارُ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: وَثَنَا كَيْسَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَبَّابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . «لَمْ يَرْفَعْهُ عَلِيٌّ»ترجمہ
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم روزہ رکھو تو صبح کے وقت مسواک کرو اور شام کے وقت مسواک نہ کرو، کیونکہ کوئی روزہ دار ایسا نہیں جس کے ہونٹ شام کو خشک ہوں مگر یہ قیامت کے دن اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان نور ہوگا۔“
راوی کہتے ہیں: علی نے اسے مرفوع بیان نہیں کیا۔