المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن خباب باب: مجاہد کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3682
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: «بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَصَابَنَا الْعَطَشُ، وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ فَتَنَوَّخَتْ نَاقَةٌ لِبَعْضِنَا، وَإِذَا بَيْنَ رِجْلَيْهَا مِثْلُ السِّقَاءِ فَشَرِبْنَا مِنْ لَبَنِهَا»ترجمہ
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا تو ہمیں پیاس نے آ لیا اور ہمارے پاس پانی نہیں تھا، تو ہم میں سے ایک کی اونٹنی بیٹھ گئی اور اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان مشک جیسی کوئی چیز تھی، تو ہم نے اس کے دودھ سے پیا۔“