المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن خباب باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ شَقِيقَ بْنَ سَلَمَةَ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا خَبَّابٌ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ فَمِنَّا مَنْ مَضَى وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ شَيْئًا نُكَفِّنُهُ فِيهِ إِلَّا نَمِرَةً إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْ نُغَطِّيَ رَأْسَهُ وَنَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ إِذْخِرًا» ، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَاشقیق بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ عزوجل کی رضا چاہتے تھے اور ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کوئی ایسا بھی تھا جو (دنیا سے) گزر گیا اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہو گئے تو ہمیں انہیں کفنانے کے لیے ایک دھاری دار چادر کے سوا کچھ نہ ملا، جب ہم اس سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپیں اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھیں، اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔