❮
❯
حدیث نمبر: 3647
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: إِنَّا قَوْمٌ هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ قُبِضَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَلَمْ يُوجَدْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ، كَانَ إِذَا غُطِّيَ بِهَا رَأْسُهُ خَرَجَ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غُطِّيَ بِهَا رِجْلَاهُ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَيْهِ إِذْخِرًا» ، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
ترجمہ

سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کی، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کوئی ایسا بھی تھا جو (دنیا سے) اٹھا لیا گیا اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہوئے، اور انہیں سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ ملا، جب اس سے ان کا سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب اس سے ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور اس پر اذخر گھاس رکھ دو۔“ اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3647
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 69، حدیث 3662