المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن خباب باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3645
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ: إِنَّا هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ مَضَى وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ بُرْدَةً إِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رِجْلَيْهِ بَدَا رَأْسُهُ، وَإِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رَأْسِهِ بَدَتْ رِجْلَاهُ، «فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ نَجْعَلَهَا عَلَى رَأْسِهِ وَنَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا» - يَعْنِي يَأْكُلُهَا -ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: …ان میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ احد کے دن شہید ہوئے اور انہوں نے ایک چادر چھوڑی، جب ہم اسے ان کے پاؤں پر رکھتے تو ان کا سر کھل جاتا، اور جب ہم اسے ان کے سر پر رکھتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ”اسے ان کے سر پر رکھیں اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر گھاس رکھیں، اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں“ - یعنی اسے کھا رہے ہیں۔