المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن خباب باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ ذَهَبَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ كَانَ مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الْإِذْخِرِ» وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ کی رضا چاہتے تھے، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کچھ ایسے تھے جو (دنیا سے) چلے گئے اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہو گئے اور ان کے پاس سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ تھا۔ جب ہم ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں نکل آتے، اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر نکل آتا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھ دو۔“ اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔