المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن مسروق، عن خباب باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی مسروق کے واسطے سے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَحْوَلُ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ قُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ رَحِمَهُ اللهُ وَلَمْ يَتْرُكْ إِلَّا نَمِرَةً وَكَانَ إِذَا غَطَّى بِهَا وَجْهَهُ وَرَأْسَهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّى بِهَا رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَضَعُوا عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْإِذْخِرِ»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: …سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور انہوں نے سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ چھوڑا، اور جب اس سے ان کا چہرہ اور سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب اس سے ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر گھاس رکھ دو۔“