المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسروق بن الأجدع، عن خباب باب: مسروق بن اجدع کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3637
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: عَمِلْتُ لِلْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ عَمَلًا فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّكُمْ تَرْجِعُونَ إِلَى مَالٍ وَوَلَدٍ وَإِنِّي أَرْجِعُ إِلَى مَالٍ وَوَلَدٍ فَإِذَا رَجَعْتَ إِلَيَّ ثُمَّ أَعْطَيْتُكَ: فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: " {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا} [مريم: ٧٧] الْآيَةَ "ترجمہ
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عاص بن وائل کے لیے کچھ کام کیا، پھر اس سے اپنا معاوضہ مانگنے آیا، تو اس نے کہا: تم لوگوں کا خیال ہے کہ تم مال اور اولاد کی طرف لوٹو گے، اور میں بھی مال اور اولاد کی طرف لوٹوں گا، تو جب میں تمہارے پاس دوبارہ لوٹوں گا تب تمہیں دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”کیا تم نے اسے دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا“ [سورۃ مریم: 77]۔